سرینگر/سرینگر کے مائسمہ علاقے میں جمعرات کو ہڑتال کی جارہی ہے۔
یہ ہڑتال لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل منتقل کرنے کیخلاف احتجاج کے طور کی جارہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں سبھی دکان اور دیگر کاروباری ادارے بند ہیں۔
ملک کو آج صبح پولیس سٹیشن کوٹھی باغ سے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا۔
اُنہیں22فروری کو گرفتار کیا گیا تھا جب سے وہ کوٹھی باغ پولیس تھانے میں مقید تھے۔