سرینگر // لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک نے رفیع آباد میں اپنے قائد اور بلاک صدر عبدالرشید میر( رشہ مول) کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحومہ کا ایک بیٹا لبریشن فرنٹ میں ہے جبکہ ایک اور بیٹا آجکل مزاحمت کی پاداش میں جموں کی جیل میں مقید ہے۔ لبریشن فرنٹ کے قائدین فاروق احمد ڈار، عبدالرشید مغلو، سید نثار جیلانی، محمد الطاف گوجری، غلام قادر خان، خضر محمد اور محمد عظیم زرگر نے مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی اور غم زدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔