سرینگر//لبرےشن فرنٹ نے اپنے چےئرمےن محمد ےاسےن ملک ،زونل صدر نور محمد کلوال،مرکزی آرگنائزر سراج الدین میر ، ضلع صدر بارہ مولہ عبدالرشید مغلو، ضلع صدر گاندربل بشیر احمد راتھر(بویا) ،مشتاق احمد وانی کورگ، مشتاق احمد راتھر ،اسداللہ شاہ کی مسلسل نظر بندی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسی سرکاری دہشت گردی سے تعبےر کےا ہے۔فرنٹ نے مشترکہ مزاحمتی قےادت کے پروگرام پر قدغن لگانے کے لئے کرفےوں کے نفاذ اور بندشوں ،قدغنوں اور جبر کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔