سرینگر// اپنی شاخوں میں جدیدت کا تقاضا اور گاہکوں کو بہتر او رپُر آسائش خدمات پہنچانے کی غرض جموں و کشمیر بینک نے منگلوارکو یاری پورہ کولگام برانچ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ۔ بینک کے زونل ہیڈ جنوبی دوم فیاض احمد بٹ نے اس نئی عمارت میں بینک کے کام کاج کا افتتاح کیا، جن کے ساتھ کلسٹر ہیڈ افتخار عبد اللہ صوفی اور دیگر سینئر افسراں تھے۔ سماجی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے مقامی تاجروں اور گاہکوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور بینک انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ عوامی آسائش کا خیال رکھتے ہوئے اپنے گاہکوں کوروزمرہ بینکنگ بہتر ماحول فراہم کر ارہی ہے۔ بینک کے زونل ہیڈ اور وائس پریزیڈنٹ فیاض احمد بٹ نے اس موقع پر گاہکوں سے تلقین کی کہ وہ بینک پروڈکٹس کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں اور ساتھ ساتھ کسی بھی اجنبی فون کال سے ہوشیار رہیں اور اپنے ذاتی راز داری نمبر کسی سے بھی شیئر نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے سادہ لوح شخص لٹیروں کے دھوکے میں پھنس سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بینک کی اعلیٰ انتظامیہ کا ایک مشن ہے کہ ہمارے گاہک ہماری شاخوں میں ایک اچھے ماحول کو محسوس کریں۔