عارف بلوچ
سرینگر// جمعرات کو خراب موسم کی وجہ سے پہلگام اور بال تل دونوں راستوں سے امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مشورے پرحکام نے موسم بہترہونے تک یاترا کومعطل رکھنے کافیصلہ لیا۔اس دوران بھگوتی نگرجموں بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 1062یاتری دوقافلوںمیں کشمیرکی جانب 55گاڑیوںمیں روانہ ہوئے ۔حکام نے بتایاکہ43روزہ یاترا کے دوران ابتک امرناتھ گھپا درشن کیلئے پہنچنے والے یاتریوںکی تعداد تقریباً2 لاکھ33ہزار سے زیادہ ہے ۔ حکام نے بتایا کہ جمعرات کی صبح پہلگام اوربال تل سے کسی یاتری کوآگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔حکام نے بتایاکہ راستے میں کئی مقامات پر بارش ہو رہی تھی اور موسمی حالات مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے موسم بہتر ہونے تک یاترا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔دریں اثناء بھگوتی نگرجموں بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 1062یاتری دوقافلوںمیں کشمیرکی جانب روانہ ہوئے ۔حکام نے بتایاکہ 596یاتری21گاڑیوںمیں سوار ہوکر بال تل کی جانب روانہ ہوئے ،جسکے بعد1006یاتریوںکادوسرا قافلہ34گاڑیوںمیں نن ون پہلگام کی جانب روانہ ہوگیا۔ بدھ تک2 لاکھ33ہزار سے زیادہ یاتریوںنے امرناتھ گھپا میں شیولنگم کا درشن کیا۔خیال رہے30جون کوشروع ہونے والی 43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا11اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر ختم ہونے والی ہے۔