عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//کشمیرہاٹ میںوزارت ٹیکسٹائیل ،حکومت ہند کے ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈلومزکے ویورس سروس سینٹر نے یہاں ہینڈلوم ریزرویشن ایکٹ1985کے نفاذ پرمحکمہ ہینڈلوم وہینڈی کرافٹس کے اشتراک سے بیداری کیمپ کااہتمام کیا۔ کیمپ میں ہینڈلوم کواپریٹوسوساٹیوں اورکشمیرکے ہینڈلوم بنکروں نے حصہ لیا۔ڈائریکٹر ہینڈلوم وہینڈی کرافٹس کشمیرمحموداحمدشاہ جومہمان خصوصی تھے،نے یقین دلایاکہ جموں کشمیر میں ہینڈلوم سیکٹر کے تحفظ کیلئے ہرممکن مدددی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جی آئی ٹیگ کافروغ محکمہ ہنڈی کرافٹس وہنڈلوم کی طرف سے دیاجائے گااوروہ تمام متعلقین کو اس سے آگاہ کرے گا۔طاہراحمدحکیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈآفس نے بنکروں سے خطاب کیااور کہا کہ متعلقین کو ہینڈلوم ریزرویشن ایکٹ 1985سے آگاہ کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ74000بنکرہینڈی کرافٹ وہینڈلوم محکمہ کے پاس درج ہیں۔