عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ہٹی وارہ اونتی پورہ دریائے جہلم پلوامہ میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں ملوث دو لاپتہ مزدوروں میں سے ایک کی لاش مل گئی ہے جبکہ دوسرا ہنوزلاپتہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ایک غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد کی۔برآمد شدہ لاش کی شناخت روی کمار کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ دوسرے لاپتہ شخص کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ چند روز قبل پلوامہ کے لیتہ پورہ ہٹی واڑہ علاقے میں9 افراد کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں7 افراد کو بچا لیا گیا تھا اور دو افراد لاپتہ تھے۔ادھرگنڈ بل میں 16اپریل کو پیش آئے کشتی ڈوبنے کے حادثے میں لاپتہ ہوئے شوکت احمد کی لاش ابھی تک بر آمد نہیں ہوئی ہے۔