سرینگر// ہوٹل مالکان کو درپیش مسائل کیلئے ہوٹلیئرس کلب کے ایک وفد نے صدر مشتاق احمد چایا کی قیادت میں پرنسپل سیکریٹری شیلندر کمار سے ملاقات کی،جس کے دوران انہیں در پیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق ہوٹل مالکان کو پیش آرہے مسائل کے بارے میںجانکاری فرہم کرنے کے بعد شیلندر کمار نے وفد کو مشورہ دیا کہ نئے آنے والے ہوٹلوںاورگیسٹ ہاوسوں کو محکمہ صنعت میں درج کیا جائے،تاکہ انہیں صنعتی فوائد حاصل ہوسکیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میںرجسٹریشن آن لائن www.udyogjk.com وئب سائٹ پر ہوگی۔بیان کے مطابق پرنسپل سیکریٹری نے بتایا کہ نئی جائیداد اور موجودہ جائیداد میں توسیع کیلئے محکمہ میں30فیصد رعایت دستیاب ہے،جبکہ اس سلسلے میں5کروڑوپے کی حد مقرر کی گئی ہیاور3.3فیصد کی مالی مدد بھی نئے پروجیکٹوں کیلئے دستیاب ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ شمال مشرقی ریاستوں کو جو فوائددئے گئے ہیں،ان کا نفاذ جموں کشمیر میں بھی لایا جائے گا۔