سرینگر//شہر سرینگرکے ہوٹلوںمیں مقیم ان افراد جوکہ سیکورٹی حفاطت میں رکھے گئے ہیں ،کی حفاظت کیلئے پولیس نے اضافی اقدامات روبہ عمل لائے ہیں جبکہ ایسے تمام ہوٹلوںمیں اضافی سیکورٹی الرٹ کردیاگیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک ایک بیان میں مزید بتایا گیاہے کہ سیکورٹی میں رکھے گئے ان افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مزید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیساتھ مرکزی نگرانی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔خیال رہے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جنگجوئوں کے حملوں میں اضافے کے بیچ پولیس نے بدھ کوسرینگر کے کئی ہوٹلوں میں سیکورٹی اہلکاروں کو ’حفاطت میں رکھے گئے افراد‘کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے ’’الرٹ‘‘کردیا۔ایک پولیس بیان کے مطابق ایس ایس پی سرینگر سندیپ چودھری اور ایس پی جنوبی سری نگر اور ڈسٹرکٹ پولیس کے دیگر افسران نے شہر کے ہوٹلوں کا دورہ کیا ،اوران ہوٹلوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ ہوٹلوں میں قیام پذیر افراد کے تحفظ کے لئے تعینات گارڈز کی جانچ پڑتال کی گئی اور اضافی چوکس رہنے پر بریفنگ دی گئی۔پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ ہوٹلوں میں سیکورٹی کے دائرے میں مقیم افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مزید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اور مرکزی نگرانی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔بیان میں ساتھ ہی کہا گیا کہ ان افرادکی سیکورٹی پرمامورسیکورٹی اہلکاروں کو ’سختی سے ایس ائو پیز پر عمل کرنے اور چوبیس گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت بھی دی گئی ۔(کے این ایس)