عظمیٰ نیوز سروس
چندی گڑھ//ہونڈائی موٹر انڈیا لمیٹیڈ(HMIL)نے منگل کو ملک بھر میں جدید سہولیات سے لیس اپنی نئی گاڑی’VENUE‘کے آغاز کا اعلان کیا، جس میں ڈیزائن، ٹیکنالوجی اور آرام کی نئی سہولیات دستیاب ہیں۔نئیVENUEطویل وہیل بیس کے ساتھ دستیاب ہے۔Hyundai VENUEہندوستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی SUVمیں سے ایک رہی ہے۔ بالکل نئے VENUEکے ساتھ جدید ٹیکنالوجی، جدید ڈیزائن اور اعلیٰ آرام کی پیشکش کر کے اس میراث کو آگے لے جا رہے ہیں ۔گاڑی کی بیرونی شکل خوبصورتی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ گاڑی پٹرول اور ڈیزل دونوں میں دستیاب ہے، ڈیزل ویرینٹ کے ساتھ اب آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی خاصیت ہے۔