یواین آئی
نئی دہلی// ہندوستان اور روانڈا کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تربیتی تعاون، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہندوستان- روانڈا مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔دونوں ممالک کے وفود کے درمیان جمعرات کو روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں ہونے والی ملاقات میں تربیتی تعاون، مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی صنعتی تعاون وغیرہ جیسے شعبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ہندوستانی وفد نے دوست ممالک کو برآمدات کے لئے ہندوستانی دفاعی صنعت کاروں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کیا۔روانڈا کے فریق نے ہندوستانی دفاعی صنعت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تربیتی تعاون کو بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ روانڈا کی جانب سے ان شعبوں پر روشنی ڈالی جہاں 2018 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے روانڈا کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دستخط کیے گئے دفاعی مفاہمت نامے کے تحت ہندستانی مسلح افواج اور صنعت اپنی دفاعی افواج کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔