نئی دہلی// وزیرخارجہ سشما سوراج نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں فائرنگ میں مارے گئے ہندوستانی نژاد کے کینیا شہری بنٹی شاہ کی موت پر افسوس ظاہر کیا اور ہندوستانی ہائی کمیشن کو اس کے گھروالوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت دی۔محترمہ سوراج نے آج ٹویٹر پر جاری پیغامات کی ایک فہرست میں کہا،'میری تعزیت متاثر کنبہ کے ساتھ ہے ۔ہندوستانی ہائی کمیشن کواسے سبھی قسم کی مدد فراہم کرانے کو کہا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نژاد کے کینیا شہری بنٹی شاہ کی موت پر کینیا پولیس نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔''وزیر خارجہ نے کہا کہ مسٹر شاہ کے گھر کے پاس کینیا پولیس انسداد دہشت گردی مہم چلا رہی تھی لیکن مسٹر شاہ نے سمجھا کے گھر میں مسلح افراد گھس آئے ہیں اور انہوں نے ہوا میں گولی چلائی پولیس کی جوابی کارروائی میں ان کی موت ہوگئی۔اس سے پہلے کسی شخص نے محترمہ سوراج سے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے مدد مانگی تھی۔ٹویٹر پر ا س شخص نے کہا تھا کہ نیروبی میں ایک ہندوستانی لڑکے کو صبح تین بجے گولی مارکر قتل کردیا گیا۔یواین آئی