نئی دہلی// ہندوستانی بحری جنگی جہاز آئی این ایس تابر، یورپ اور افریقہ کے خیر سگالی دورے پر اتوار کو الجزائر کے بحری جہاز’عزادزیر‘کے ساتھ ایک بحری مشق میں شامل ہوا۔یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک کی بحریہ نے مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔ الجزائر کے ساحل پر منعقد ہونے والی اس مشق میں الجزائر کی بحریہ کی طرف سے جنگی جہاز عزادزیر نے اپنے جوہر دکھائے ۔مشق کے دوران ہندوستانی اور الجزائر کے جنگی جہازوں کے مابین مربوط جنگی مشق، مواصلاتی طریقہ کار اور اسٹیم پوسٹ سمیت کئی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔