کپوارہ//بدر کلی ہندوارہ کے مندر میں 3دہائیوں کے زائد عرصہ کے بعد مورتی نصب کر دی گئی ۔ اس موقع پر سینکڑوں پنڈت برادری کے علاوہ مقامی مسلم آبادی بھی مو جود تھی ۔ ہندوارہ کے بدر کلی علاقہ میں 38سال قبل اس وقت جب وہا ں پنڈتوں کی کثیر تعداد رہائش پذیر تھی ،ماتا کالی مندرسے مورتی کی چوری ہوئی تھی لیکن بعد میں پولیس نے مورتی کو بر آ مد کر کے مقامی پنڈتو ں کے حوالہ کیا تھا۔کھیر بوانی میلہ کے دوران اگرچہ بہت سارے پنڈت اس تہوار کو منانے کے لئے بدر کلی آتے رہتے تھے لیکن وہا ں قائم مندر میں مورتی نصب نہیں تھی تاکہ پنڈت بر ادری پو جا پاٹ کر سکے ۔اتوار کو جمو ں اور ریاست کے دیگر مقامات سے آئے ہوئے سینکڑ وں پنڈتو ں نے مورتی کو زبردست سجا کر بد رکلی پہنچایا اور وہا ں پر پہلے ہی آپسی بھائی چارے کی مثال بر قرار رکھے ہوئے مقامی مسلم آ بادی کشمیری پنڈتو ں کے استقبال میں بیٹھے تھے اور اپنے پنڈت بھائیو ں کے ساتھ انہیں مندر تک پہنچا یا جہا ں اس قیمتی مورتی کو نصب کیا گیا ۔سینکڑ وں پنڈتو ں نے اس موقع پر وہا ں پوجا پاٹ کیا اور ریاست میں امن قائم ہونے کے لئے دعا کی ۔اس موقع پر ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی وانی ،ایس ڈی پی او شبیر احمد خان کے علاوہ فوجی افسران بھی موجود تھے ۔