کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے متعدد دیہات میں ایک روز کے وقفے کے بعد فوج نے دوبارہ جنگجو مخالف آپریشن شروع کیاجبکہ انتون کے مقامی مسجد میں لوگ نماز بھی ادا نہیں کر سکے۔زرہامہ اور ماگام میں فوج اور جنگجوئو ں کے درمیان جھڑپو ں کے بعد فوج نے ضلع کے متعد د علاقوں میں جنگجو مخالف آ پریشن کیا جو کئی روز تک جاری رہا ۔فوج نے کرالہ گنڈ کے اننون اور حاجن علاقوں کا 2روز قبل کریک ڈائون کر کے کئی نوجوانو ں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ۔ایک روز کے بعد پیر کی رات فوج کی 32, 30 راشٹریہ رائفلز اور سپیشل آپریشن گروپ ہندوارہ نے اننون اور حاجن علاقوں کو دوبارہ محاصرے میں لیا اور منگل کی علی الصبح سے گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی ۔اننون کے مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ جب وہ منگل کی صبح فجر نماز ادا کرنے کے لئے مقامی مسجد کی طرف جانے لگے تو فوج نے روک دیا ، جس کے باعث مسجد میں فجر کی اذان تک نہیں ہوئی ۔اس دوران راجواڑ کے بھون واٹسر علاقہ کو بھی فوج نے گھیرے میں لیکر منگل کو دن بھر تلاشی کارروائی کی ۔