کپوارہ// ہندوارہ میں ایک اورسڑک حادثہ اس وقت پیش آ یا جب جمعہ کی شام ہندوارہ سے ماگام جارہی ٹا ٹا سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2مسافر شدید زخمی ہوئے جن میں ایک بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔عین شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹا ٹا سومو زیر نمبر ہندوارہ سے ماگام کی طرف جاری تھی کہ اس دوران سومو خان پورہ ماگام میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور بچائو کاروائی کرتے ہوئے زخمیو ں کو ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچایا تاہم ولی محمد خان ولد عبد الغفار خان ساکن نیلی پورہ ماگام زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔واضح رہے کہ ہندوارمیں گزشتہ دو ہفتو ں سے آئے روز سڑک حادثات پیش آرہے ہیں اور اب تک مختلف سڑک حادثات میں مرنے والے کی تعداد 4تک پہنچ گئی جبکہ نصف درجن افراد زخمی ہوئے ۔ادھرمنیگام گاندربل میں ایک ہفتہ قبل 27سالہ جے سی بی مشین ڈرائیور اس وقت شدید زخمی ہوگیا تھا جب وہ JCB مشین کی مرمت کررہا تھا کہ اچانک جے سی بی مشین کا اوپری حصہ گرگیا جس کے نیچے مشین کا ڈرائیور 27 سالہ فاروق احمد گنائی ولد علی محمد ساکنہ منیگام دب گیا۔سات روز تک میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میںزیر علاج رہنے کے بعد وہ سنیچرکی صبح زندگی کی جنگ ہار گیا۔فاروق احمد کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔.دو ماہ قبل ہی فاروق احمد کا والد بھی برین ہمریج ہونے سے فوت ہوا تھا ۔