کپوارہ// ہندوارہ میں جمعہ کو ایک ٹپر مالک کو اس وقت چند لوگو ں نے لہولہان کر دیا جب وہ عدالت کے حکم پر اپنی گاڑی کو پولیس چوکی چوگل سے چھڑانے کے بعد واپس آرہے تھے ۔درگمولہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی شہنواز احمد شاہ کی ٹپر زیر نمبر JK09.,0518اور بڈکوٹ ہندوارہ کے ایک مو ٹر سائیکل کے درمیان 22مارچ کو ودھپورہ کے مقام پر ٹکر ہوئی جس کے دوران مو ٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا ۔پولیس نے ٹپر ڈرائیور منظور احمد بٹ کو ٹپر سمیت گرفتار کر کے کیس درج کر لیا اور تحقیقات شروع کی ۔منظور شاہ کے مطابق معاملہ کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ایسا نہیں ہو ا اور جمعہ کو انہو ں نے عدالت سے ٹپر چھڑوانے کا حکم لا یا اور چوگل پولیس چوکی سے جو ں ہی گاڑی نکالی تو کولنگام کے مقام پر حادثہ کے دوران بڈ کوٹ کے مو ٹر سائیکل سوار کے نصف درجن ساتھیو ں نے ٹپر کو روکا اور ا س کے مالک شہنواز احمد شاہ کو لہولہان کر دیا کہ آ پ نے ٹپر کو چوکی سے باہر کیوں لایا ۔شہنواز کے بھائی منظور احمد نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ انہوں نے قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف ایک تحر یری شکایت درج کی اور مطالبہ کیاکہ اس معاملہ کی تحقیقات عمل میں لاکر قصور وارو ں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔اس حوالے سے چوکی آفیسر چوگل محمد صادق نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہو ں نے دو نو ں پارٹیو ں کو طلب کیا تاکہ معاملہ کی نسبت سے جانکاری حاصل کی جاسکے ۔انہو ں نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھو ں میں لینے کی کسی کو اجاز ت نہیں دی جائے گی ۔