سرینگر/شمالی کشمیر کے کرالہ گنڈ ہندوارہ میں گذشتہ رات جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے میں ایک نامعلوم جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
خبر رساں ا یجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ جنگجو کی لاش جائے واردات سے ایک پستول اور کئی گرینیڈوں کے ساتھ بر آمد کی گئی ہے۔
ایجنسی کے مطابق فورسز نے گذشتہ رات دیر گئے بدرا پائین گائوں کو محاصرے میں لیا ۔اس دوران جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا، اور ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
مذکورہ جنگجو کی شناخت ابھی نہیں کی گئی تھی۔