سرینگر/پولیس نے جمعرات کو اُس جنگجو کی پہچان کرلی جو شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے کہا کہ جاں بحق جنگجو دانش احمد ڈار، سوپور کا رہنے والا تھا جس کا تعلق جیش محمد نامی عسکری گروہ سے تھا۔
اس سے قبل پولیس نے کہا کہ فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جنگجو شمالی کشمیر کے یارو لنگیٹ ہندواڑہ علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور فورسز نے مشترکہ طورپر فورا اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی شروع کی۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجوئوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
پولیس نے کہا کہ فورسزنے بھی جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوئی۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ وقت تک جاری رہنے والی اس معرکہ آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔