عظمیٰ نیوز سروس
بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے کل ہمہامہ ۔ بڈگام سڑک بیوٹیفکیشن کاموں کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے معائینے کے دوران کہا کہ سڑکوں کی فیس لفٹنگ کے تحت ایک مضبوط نکاسی کا نظام تیار کیا جائے گا ، عوامی سہولیات کو منظم کرنے کے علاوہ ہمہامہ چوک سے بڈگام روڈ تک تمام نشاندہی شدہ جگہوں پر باقاعدہ صفائی اور صفائی مہم بھی چلائی جائے گی۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ جھاڑیوں کی کٹائی کو یقینی بنائیں اورکھلی جگہوں کو ڈھانپنے کے علاوہ ڈمپنگ پوائنٹس کو عوامی سہولیت کے لئے سڑک کے کنارے سے منتقل کیا جائے۔قصبہ کے علاقوں کی خوبصورتی کے تحت برقی کھمبوں کو رنگنے اور ریلوے اپروچ روڈ کے قریب نارا سپورہ میں پُل کو روشن کرنے کے لئے متعلقین کو ہدایت دی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے اولڈ بس سٹینڈ پر کُلاک ٹاور کی تعمیر ، لینڈ سکیپنگ اور ٹائل کے کام کا بھی جائزہ لیا۔تمام جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ تمام شناخت شدہ جگہوں کی میکڈیمائزیشن کو یقینی بنایا جائے اور سڑک کے دونوں اطراف سے تعمیراتی مواد اور لیگیسی ویسٹ کو ہٹایا جائے تاکہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی بہتر اور بغیر پریشانی آمدورفت ہو۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہمہامہ چوک میں صفائی ابھیان مہم کے تحت صفائی ریلی کو بھی جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا