اونا// وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی آندھی کے آگے کانگریس کا کوئی بڑا لیڈر یہاں انتخابات کے لئے آنے کی ہمت نہیں کرپارہا ہے اور ریاست میں مقابلہ اب یک طرفہ ہوگیا ہے ۔مسٹر مودی نے یہاں بی جے پی کے ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں انتخابی ماحول کو آرام سے محسوس کیا جاسکا ہے ۔یہاں کانگریس میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہے اور ماحل پوری طرح بی جے پی کے حق میں ہے ۔سیاست میں ہار جیت ہوتی ہی رہتی ہے لیکن اپوزیشن کی غیر موجودگی سے یہاں انتخابات میں مزا نہیں آرہا ہے ۔کانگریس پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ریاست ملک میں اس کے سب سے زیادہ دور حکومت کے بعد بھی عام شہری تعلیم ،پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔مقامی مسئلوں کو اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیاحت کے بے پناہ امکانات ہیں اور اس کے لئے یہاں ریلوے ،سڑک اور ہوائی رابطہ میں ترقی بے حد ضروری ہے لیکن کانگریس نے اس سمت کوئی توجہ نہیں دی ۔وزیراعظم نے کہا کہ ریاست میں ریلوے رابطہ بڑھانے کے سلسلے میں ان کی حکومت نے سوچا اور اس کے لئے بجٹ کا انتظام کیا ہے ۔ریاست میں پارٹی کی حکومت بننے پر اونا-ہمیرپور ریلوے لائن کا خواب بھی پورا ہوگا۔یہاں سڑک اور ہوائی سہولیات کو بھی مضبوط کیا جائے گا جس سے یہاں سیاحت کو فروغ ملے گا۔غریبوں اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور ریاست کو بھی اقتصادی فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کی تیزی ترقی کرنا چاہتی ہے اور اس کا فائدہ غریب اور عام لوگوں کو پہنچانے کے لئے پرعزم ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ حکومت نے ملک کو لوٹ اور بدعنوانی سے بچانے کے لئے کئی بڑے فیصلے کئے ہیں۔مرکزی منصوبوں کا غیر قانونی طورپر فائدہ لے رہے لوگوں کو حکومت نے ڈھونڈ نکالا ہے ۔رسوئی گیس اور پینشن کو آدھار سے لنک کئے جانے سے حکومت نے تقریباً 57کروڑ روپے بچائے ہیں جو کانگریس کے زمانے میں بچولئے ہڑپ رہے تھے ۔جی ایس ٹی کو تاریخی فیصلہ بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے ٹیکس نظام میں بڑی تبدیلی کرکے ایک طرح کا ٹیکس نظام شروع کی اہے جس سے بڑی سطح پر یہ عمل ختم ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق تاجروں کو نئے ٹیکس نظام کے تحت آنے والی پریشانی سے نکالنے کے لئے حال ہی میں متعدد فیصلے کئے گئے ہیں۔جی ایس ٹی کونسل کی نو دس نومبر کو میٹنگ ہونے والی ہے اور اس میں کوئی فیصلے کئے جائیں گے اور یہ عمل آگے بھی جاری رہے گا۔مسٹر مودی نے کہاکہ حکومت جلد ہی بے نامی جائیداد پر بھی چوٹ کرنے والی ہے ۔جن لوگوں نے ملک کو لوٹ کر نوکروں اور ڈرائیوروں کے نام جائیداد بنائی ہے ان کے لئے آنے والا وقت اچھا نہیں ہے ۔انہوں نے اس موقع پر موجود عوام سے ملک اور ریاست کی ترقی کے لئے اونا ضلع سے بی جے پی امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے جیت دلانے کی اپیل بھی کی۔اس موقع پر پارٹی کے وزیراعلی عہدے کے امیدوار اور سابق وزیراعلی پریم کمار دھومل اور رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیراعلی شانتا کمار سمیت پارٹی کے متعدد سینئر لیڈر اور دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔یواین آئی