شملہ//ہماچل پردیش میں پہاڑ سے تودے گرنے سے خوف ناک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کے دوران ایک بس سمیت کئی گاڑیاں ملبے کی زد میں آ گئیں۔ اس حادثہ میں اب تک 15 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جب کہ 20 دیگر اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ ملبے میں دبے 200 میٹر کے دائرے میں پھنسے 20 سے زائد لوگوں کو نکالنے کے لیے کئی ایجنسیوں کی مدد سے بچاو مہم جاری ہے ۔متعدد افراد کے ہنوز ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آئی ٹی بی پی سمیت دیگر ایجنسیاں سرچ آپریشن انجام دے رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز لینڈ سلائڈنگ کے واقعہ میں ایک ٹرک، ایک ریاستی روڈ ویز بس اور دیگر کچھ گاڑیاں دب گئیں، جو ریاست کی راجدھانی سے تقریباً 180 کلو میٹر دور نگلساری کے پاس شملہ-ریکانگ پیو شاہراہ کے ایک حصے پر تھے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹر سدیش کمار موکھتا نے بتایا کہ شاہراہ اب بھی ٹرانسپورٹیشن کے لیے بند ہے۔