غلام نبی رینہ
کنگن//ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں ریسکیو ٹیموں نے اندرونی اکھاڑہ بازار میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے کے بعد 2 کشمیریوں کی لاشیں نکالی ہیں.جمعرات کی صبح مون سون کی شدید بارشوں سے شروع ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے رہائشی مکانات کو زمین بوس کر دیا اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت 30 سالہ معرااج اور 28 سالہ ساجد احمد وانی کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کشمیر کے رہنے والے ہیں۔واقعے کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔کلو میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ایک مکان پر بھاری برکم مٹی کا تودہ گرآیا جس کے نتیجے میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر 7 کشمیری مزدور اور مکان مالک کی بیوی زندہ دب گئی۔