سرینگر// سابق ریاستی کانگریس صدر سیف الدین سوز نے وزیر اعلیٰ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک ڈیلی گیشن کی قیادت کرکیوزیر اعظم نریندر مودی کو دو ٹوک الفاظ میں بتا دیں کہ کشمیر میں قتل و غارت کا سلسلہ بند کر کے فائر بندی کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے نیز کشمیریوں کیساتھ بات چیت شروع کی جائے جس میں حریت شامل ہو۔انہوں نے کہا کہ فوج اور ملی ٹنٹوں کے درمیان معرکہ آرائیوں نے خوفناک حالات پیدا کئے ہیں اور قتل غارت کا ایک روح فرسا ماحول بن گیا ہے، اور یہ بات وزیر اعظم کوباور کرانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے بعض لیڈر غمزدہ عوم کے ساتھ آواز ملاتے ہوئے اس وحشت ناک قتل و غارت کیلئے سینہ کوبی کرتے ہیںجس سے عوام میں غصہ بھی پیدا ہوتا ہے اور مایوسی بھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کیلئے موقع ہے کہ وہ دربار مو کے ساتھ سرینگر آنے کے بجائے دہلی جاکر وزیر اعظم مودی سے ملے۔