سرینگر// حریت (ع) لیڈر اور پیپلزپولٹکل پارٹی کے چیئرمین انجینئر ہلال احمدوارنے اتوار کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ جاکر یہاں گزشتہ کئی روز سے زیرعلاج لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی عیادت کی۔انجینئر وار نے یاسین ملک کی جلدصحت یابی اوردرازی عمرکی دُعاکرتے ہوئے کہا’’ یاسین ملک نہ صرف جدو جہد آزادی میں میرے دیرینہ ساتھی ہیں بلکہ ہم دونوں نے مائسمہ کی گلیوں میں اکٹھے بچپن گزاراہے‘‘۔