سرینگر//حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے شہید ملت میرواعظ مولانا محمد فاروق کی المناک شہادت کے 27 سال مکمل ہونے پر شہید رہنما ، شہدائے حول اور جملہ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کشمیری عوام کو اُن ذمہ داریوں کا محاسبہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل 16 مئی سے شروع ہو رہے ہفتہ شہادت کے پروگراموں کی تفصیل بتاتے ہوئے حریت چیرمین نے کہا کہ ہفتہ شہادت کی تقریبات کا آغاز عوامی مجلس عمل کے مرکزی اور تمام ضلعی و تحصیل دفاتر پر صبح 10 بجے سے قرآن خوانی اور دعائیہ مجالس کے اہتمام سے ہوگا بعدازاں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرا¿ ت کی پُر شکوہ محفل میرواعظ منزل سرینگر پر منعقد ہوگی۔17 مئی کوحریت کانفرنس کے زیر اہتمام حریت صدر دفتر پر ایک پُر وقار یک روزہ سمینار ”تنازعہ کشمیر کا حل …. امن کا نقیب استحکام کا ضامن“ کے زیر عنوان منعقد ہوگا۔18 مئی کو انجمن نصرة الاسلام کے زیر اہتمام صبح10:30 بجے سے اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول راجوری کدل کے آڈیٹوریم میں ایک تعلیمی سمینار بعنوان” ایک صالح سماج کی تعمیر میں طلباءکا کردار“ منعقد ہوگا۔ اس موقعہ پر مجلہ نصرة السلام کا خصوصی شہید ملت نمبر2017 ءبھی اجرا کیا جائیگا۔19 مئی جمعتہ المبارک کو جموںوکشمیر عوامی مجلس کے زیر اہتمام صبح 9:30 بجے سے مرکزی جامع مسجد سرینگر کے احاطے میں عطیہ خون اور مفت طبی کیمپ کا انعقاد ہوگا جس میں وادی کے سرکردہ معالج حضرات بیماروںکا مفت طبی معائنہ کریں گے جبکہ اس موقعہ پر بیماروں میں مفت ادویات تقسیم کی جائیں گی۔20 مئی کو عوامی مجلس کے زیر اہتمام تنظیم کے مرکزی دفتر میرواعظ منزل راجوری کدل پر بعد نماز ظہر کارکنان تنظیم کی عظیم الشان ورکرس ریلے منعقد ہوگی ۔21 مئی اتوار کو شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق ، شہدائے حول، شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون اور جملہ شہدائے کشمیر کی یاد میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پروگرام کے تحت پورے جموںوکشمیرمیں مکمل ہڑتال رہے گی جبکہ بعد نماز ظہر مزار شہداءعیدگاہ سرینگر میں اجتماعی فاتحہ خوانی اور اس کے بعد مشترکہ مزاحمتی قیادت کے زیر اہتمام مزار شہداءعیدگاہ سرینگر پر ایک جلسہ عام منعقد ہوگا۔ امسال یہ دن مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پروگرام کے تحت یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جائیگا۔ اس سے قبل شہیدی چوک حول میں تنظیم کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی۔میرواعظ نے عوام سے تلقین کی کہ وہ انتہائی نظم و ضبط اور پورے جوش و جذبے کے ساتھ ان پروگراموں میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بناتے ہوئے رواں تحریک آزادی کے تئیں مکمل وابستگی اور استقامت کا مظاہرہ کریں۔