عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے ہسپتال میں جمعہ کی شام کو نوزائیدبچی کی نعش ہسپتال کے بیت الخلاء سے برآمد ہوئی جسکے بعد پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ یہ واقعہ بعد دوپہر پیش آیا جب ہسپتال کے گائنی وارڈ کے اندر موجود بیت الخلاء سے نوزائید بچے کی نعش برآمد ہوئی جسکے بعد ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کیاگیاجسکے بعد پولیس و کھوجی کتوں کی مدد لی گئی۔انچارج میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے بتایا کہ اسبارے میں کوئی علمیت نہیں ہے ،ہم نے پولیس کومطلع کردیاہے جو تحقیقات کررہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ وہ ہسپتال کی سی سی ٹی وئی فوٹیج کی تحقیقات کررہے ہیں، جلد اس پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 179/2023 زیردفعہ318آئی پی سی درج کرلیاہے۔ واضح رہے کہ ہسپتال احاطے کے اندر سے چند سال قبل بھی اسی طرح نوزائید کی نعشیں برآمد کی گی تھی لیکن آج تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔مقامی لوگوں نے پولیس سے قصورواوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کوکہاہے۔