عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بین الاقوامی گیتا مہوتسو 2023 کے موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں سے کاریگر ہریانہ کے کروکشیترا پہنچے ہیں اور انہوں نے اپنی نمائشیں لگائی ہیں۔ کشمیر کے کاریگروں کی تیار کردہ پشمینہ شالیں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔ وہ بین الاقوامی گیتا مہوتسو کے لیے 1 لاکھ 25 ہزار روپے تک کی شالیں لائے ہیں۔کشمیر کے ایک کاریگر زبیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 8 سالوں سے بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں آ رہے ہیں۔ ان کے خاندان کے افراد پشمینہ کی شالیں گزشتہ چار دہائیوں سے بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک کی سب سے مہنگی پشمینہ شال بنائی ہے جس کی قیمت 6 لاکھ روپے ہے۔