کپوارہ// ہرل ہندوارہ میں آتشزدگی متا ثرین میں امداد تقسیم کی گئی جبکہ علاقہ میں بدھ کو دوسرے روز بھی ماتم چھایا رہا ۔بدھ کو مقامی انتظامیہ کی ایک ٹیم ہرل ماور پہنچ گئی اور متا ثرین میں کمبل اور دیگر ضروریات زندگی تقسیم کی گئیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کی ہدایت پر انتظامیہ کی ایک ٹیم ہرل روانہ کی گئی جہا ں انہو ں نے متا ثرین میں کمبل اور ٹینٹ تقسیم کئے اور لوگو ں کو یقین دلا یا کہ ضلع انتظامیہ متا ثرین کی باز آ بادی کاری کے لئے ہر ممکن امداد فرہم کرے گی ۔بدھ کو ہاٹیکلچر اور محکمہ مال کی ایک ٹیم نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے ہرل پہنچ گئی۔اس دوران متاثرین لوگو ں نے گزشتہ رات کھلے آسمان تلے گزاری ۔متا ثرین نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہیں اس بات کا خوف ستایا جارہا ہے کہ موسم سرما کے دوران ان کاکیا حال ہو گا اور ان کے چھو ٹے چھو ٹے بچے کہا ں جائیں گے ۔متا ثرین نے بتا یا کہ اس ناگہانی آفت میں ان کا سب کچھ لٹ گیا ۔انہو ں نے بتا یا کہ موسم سرما کے پیش نظر سرکار ہرل متا ثرین لوگو ں کے لئے ہنگامی بنیادو ں پر بازآ باد کاری کے لئے اقدامات کریں ۔متا ثرین سے اظہار ہمدردی کرنے کے لئے بدھ کو لوگو ں کی ایک بڑی تعداد وہا ں پہنچ گئی ۔ محمد اشرف وار اور فاروق احمد وارنامی متاثرین نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اس نا گہانی آفت میں ان کے فروٹ شیڈ بھی نذر آ تش ہوگئے جن میں 20ہزار کی میو ہ پیٹیاں موجود تھیں ۔انہو ں نے بتا یا کہ بینکو ں سے قرضہ لیکر انہو ں نے میوہ خرید ا تاکہ وہ روزی روٹی کماسکیں لیکن آگ کی اس تباہ کن واردات نے ان کا سب کچھ تباہ کر دیا ۔