عظمیٰ نیوز سروس
جموں //پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) جموںنے چیئرمین راہول سہائے کی قیادت میںارون منہاس ڈائریکٹر آف انڈسٹریز اینڈ کامرس جموں کی قیادت میں چیمبر آف کامرس کا مشاروتی اجلاس منعقد کرنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے آفیسر موصوف کو ایک یاداشت پیش کی جس کے ذریعہ جموں وکشمیر حکومت بالخصوص لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔تنظیم کے اراکین نے کہاکہ ہر ماہ یہ مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ہے تاکہ صنعتوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔یہ نمائندگی جموں میں آنے والی اور موجودہ دونوں صنعتوں کو متاثر کرنے والے اہم تجاویز، سفارشات اور مسائل کا خاکہ پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ اجلاسوں کے دوران پیش کئے جانے والے اہم نکات میں سانبہ میں وعدہ کردہ 320 میگاواٹ بجلی کے مکمل طور پر شروع کرنے کی فوری ضرورت، صنعتی پاور فیڈرز کو رہائشی اور تجارتی کنکشن سے الگ رکھ کر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا، اور این سی ایس ایس پیکیج اور درخواست کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 سے آگے بڑھانا شامل ہے۔ پی ایچ ڈی سی سی آئی نے نئی صنعتوں کے قیام کیلئے محکمانہ اجازتوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ایوان کو آگاہ کیا کہ اجازت نامے وغیرہ میں 8 محکمے شامل ہیں جن میں 113 دن لگ رہے ہیں اور این سی ایس ایس پیکج کے لئے درخواست جمع کرانے کے لئے صرف 131 دن باقی ہیں۔این سی ایس ایس 2021 پیکج کے تحت یونٹس موجود ہونے چاہئیں، اور گنگیال، بڑی براہمناں ،بیر پور وغیرہ کے موجودہ صنعتی علاقوں میں بجلی کی مسلسل کٹوتی کی وجہ سے پیداواری نقصانات سے بچنے کے لئے 24 گھنٹے بجلی کی مستحکم فراہمی ہونی چاہیے۔