سرینگر// کھیل کود اور امور نوجوان کے وزیرعمران رضا انصاری نے ریاست میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی غرض سے ریاست کے ہر ایک گاﺅں میں فٹ بال کلب قائم کرنے کا اعلان کیا۔انہوںنے اس مقصد کےلئے 50لاکھ روپے دینے کا کو بھی منظوری دی۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں جے اینڈکے سٹیٹ سپورٹس کونسل کی سٹینڈنگ کمیٹی کی 132میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا۔ میٹنگ میں ریاست میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے سے جڑے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوںنے کھیلوں سے جڑے بنیادی ڈھانچے ایک ہفتے میں دو دن لڑکیوں کے لئے مختص رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ریاست کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ایک صحیح سمت دینے میں کھیلوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں نے پہلے ہی کھیلوں کے منظرنامے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ریاست کی کھلاڑیوں نے کئی کھیل مقابلوںمیں سونے کے تمغے حاصل کئے۔وزیر نے کہا کہ حکومت مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کےلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے کنٹریکچول کوچوں کے مشاہرے میں اضافہ کرنے اور ہر ایک ضلع سپورٹس کونسل کے لئے تین لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ کھیلوں کے بنیاڈی ڈھانچے کے رکھ رکھا ﺅ کا کام ترجیحی بنیادوں پر ہاتھ میں لیا جارہا ہے۔وزیر نے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس کونسل کھیل سرگرمیوں پر نظر گزر رکھیںگے ۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والی انجمنوں کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔میٹنگ میں سپورٹس محکمہ کے کام کاج سے متعلق کئی فیصلے لئے گئے ۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری فائنانس نوین چودھری ، سیکرٹری سپورٹس کونسل وحید پرہ ، سیکرٹری پلاننگ سلیم شیشگر اور سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ہلال پرے بھی موجود تھے۔