بارہمولہ// ہاکورہ اننت ناگ میں سوموار کو جھڑپ میںمارے گئے غیر ملکی جنگجو کوبارہمولہ کے مضافاتی گائوں میں رات کی تاریکی کے دوران سپرد خاک کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ جنگجوکو سوموار کی رات ساڑھے دس بجے پہنچایا گیا جس کے بعد شیری تھانہ سے وابستہ پولیس اہلکاروں اور کچھ مقامی لوگوں نے مذکورہ جنگجو کو رات کے گیارہ بجے سرینگر مظفرآباد شاہراہ پر بارہمولہ کے مضافاتی گائوں گانٹہ مولہ میں غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گئے قبرستان میںسپرد خاک کیا ۔ واضح رہے کہ اس جھڑپ میں تین جنگجو جاں بحق ہوئے تھے جن دو مقامی تھے ۔