بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے ہامرے علاقے میںسڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ہندوارہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد لقمہ اجل بن گئے ۔معلوم ہوا ہے بدھ کو شام دیر گئے سرینگر مظفرآباد شاہراہ پر ہامرے کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک زیر نمبر JKO5C -6168اور سینٹرو کار زیر نمبر JKO9-8208 کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سینٹرو کار میں سوار دو افراد عاشق حسین وار ولد ثناء اللہ وار اور آزاد احمد پیر ولد محمد امین پیر ساکنان نوگام ہندارہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں لاشوں کو سب ضلع اسپتال پٹن پہنچا یا گیا ۔اس سلسلے میں ایس ایچ اور پٹن محمد سیلم نے اس دلدوز حادثے کی تصدیق کی ہے کہ سینٹرو کار میں سوار دو افراد از جان ہوئے ۔اس سلسلے میں پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔