شوپیان// ہال پلوامہ میں شام دیر گئے ایک پر اسرار دھماکہ کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ ادھر اونتی پورہ میں ایک بنک محافظ نے مشتبہ حرکات دیکھ کر فائرنگ کی۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شام کے وقت قریب ساڑھے سات بجے انہوں نے ایک دھماکہ کی آواز سنی جس کے بعد دو تین فائر کئے گئے۔تاہم ایس پی شوپیان نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ ہال میں پیش نہیں آیا۔ادھر ایس پی اونتی پورہ زاید ملک نے کہا کہ نور پورہ ترال میں جموں و کشمیر بینک شاخ کی حفاظت پر مامور ایک محافظ نے مشتبہ حرکت دیکھ کر ہوا میں کچھ رائونڈ فائر کئے، تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔