شوپیان // ہال پلوامہ میں جنگجوئوں نے فورسز کے مشترکہ کیمپ پر رات دیر گئے حملہ کیا جس کے باعث پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔رات کے سوا نو بجے جنگجوئوں نے ہال پلوامہ میں 44آر آر اور183بٹالین سی آر پی ایف کے مشترکہ کیمپ پر رائفل گرینیڈ پھینکا جو کیمپ کے نزدیک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔اس موقعہ پر کیمپ میں افراتفری پھیل گئی جس کے بعد ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور یہ سلسلہ کچھ منٹ تک جاری رہا۔گرینیڈ دھماکے اور فائرنگ کے باعث ہال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واضح رہے کہ مذکورہ کیمپ کے نزدیک کشمیری مہاجر پنڈتوں کے خالی مکانات ہیں ۔