ریاسی //ضلع انتظامیہ ریاسی نے نئے بس اسٹینڈ کٹرہ کے لئے 400کنال اراضی زمین مالکان سے لیکر مکانات و شہری ترقی محکمہ کو سونپی۔ضلع انتظامیہ کی یہ کاروائی جے اینڈ کے ہائی کورٹ میں اس سلسلہ میں دائر پٹیشنوں پر اہم فیصلہ جاری ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔9 جنوری کو محکمہ مال نے ایک نوٹس اجرا کیا اور اراضی کی نشاندہی .خواہشمند افراد کی موجودگی میں کی۔نشاندہی کین موقعہ پر ہی مقامی لوگوں کے تمام عُذرات حل کئے گئے ۔عدالت کے زمین مالکان کو80فیصدی معاوضہ ادا کرنے کے بعد زمین کی نشاندہی کے حُکم پر ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی نے کلکٹر لینڈ ایکوزیشن (اے سی آر)ہربنس لعل کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تاکہ بازار کے نرخوں پر زمین کامعاوضہ مقرر کیا جا ئے۔ضلع انتظامیہ نے اراضی کی نشاندہی کرنے کے بعد حاصل شدہ اراضٰ پر ایک جامع باونڈری دیوار تعمیر کی ،جو کہ پُر امُن طور سے انجام دی گئی کیونکہ کسی نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے ہے کہ بس اسٹینڈ کٹرا کا عمل 1998 میں شروع کیا گیا تاھ لیکن مقامی لوگوں کی جانب سے اراضی حصول میں عدم تعاون کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ۔2009 میں یہ عمل دوبارہ شروع ہوئی اور اس وقت بعض پارٹیوں نے عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ساری کاروائی پر روک لگ گئی۔عدالت میں کیس کی پیروی محکمہ مال نے ایڈوکیٹ جنرل اور ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل کے ذریعہ سے کی۔ایڈوکیٹ جنرل نے ذاتی طور سے کیس کی شنوائیوں میں شرکت کی اور معاملے کو خارج کرانے میں کامیابی حاصل کی۔کٹرہ میں نئے بس اسٹینڈ قصبہ میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ، جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ لاکھوں یاتریوں کو بھی ،جو کہ ہر سال ماتا شری ویشنو دیوی کی یاترا کے لئے کٹرہ وارد ہوتے ہیں۔نشاندہی کے موقعہ پر ایس ڈی ایم نیلم کھجوریہ، چیف ایگزیکٹو افسر جگدیش مہرہ، ایگزیکٹو انجیئنر تعمیرات عامہ ہیم راج لنگہے ،تحصیلدار کٹرہ موہت رینہ، اے ایس پی نریش و ایس ایچ او کٹرا اروند سمبیال بھی موجود تھے۔