کنگن//گورنمنٹ ہائی سکول ہائن کنگن میں اُس وقت طالب علموں اور اساتذہ میں سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیاجب اسکول کے ایک کمرے میں اچانک سانپ نمودار ہوا۔بچوںمیں افرا تفری پھیل گئی اور چیخ و پکار کے بیچ وہ کلاس سے باہر آگئے ۔ بچوں کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ سکول کی طرف دوڑتے ہوئے آئے اور بچوں کو اسکول سے باہر نکالا ۔ اسکول میں تعینات ایک استاد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دوپہر کو اچانک چھٹی جماعت کے کلاس میں سانپ نمودار ہوگیا جس کی وجہ سے بچوں میں سنسنی پھیل گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ سانپ ٹین شیڈ کے دروازے سے داخل ہوگیا تاہم بعد میں سانپ کو کمرے سے باہر نکالا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں عمارت نہ ہونے کی وجہ سے بچے ٹین شیڈ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔