کشتواڑ//بچوں کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور بدلتی ہوئی دنیا سے واقف کروانے کے لے فوج کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پروگراموں کے سلسلہ میں گزشتہ روز ہائر سکینڈر اسکول لوپارہ سوندر میں ایک کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔ پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق اس پروگرام میں بچوں نے انتہائی جوش و خروش اور ذوق کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ اس پروگرام میں 6ٹیموں نے شرکت کی جن کا تعلق ہائر سکینڈری اسکول پنج دھاراہ، ہائر سکینڈری اسکول لوپارہ اور بھارتیہ ودیا مندر بھٹ پورہ کے ساتھ تھا۔ اس کل ملا کر 90طلاب اس پروگرام میں شریک ہوئے اور اپنی جنرل نالج کا تعارف دیا۔ پروگرام کے آخر میں جہاں تمام شرکا کو اعزازات دئیے گئے وہیں جیتنے والی ٹیموں کو خصوصی انعامات سے نوازہ گیا۔ بچوں اور اساتذہ نے فوج کی طرف سے منعقد کئے جانے والے اس قسم کے پروگراموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں کو اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کا موقعہ ملتا ہے ۔