سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا ہے کہ ضلع سطح پر صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ لیں گے۔اس دوران ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے پیر کو ضلع میں تمام ہائر اسکینڈری اسکول اور کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع بارہمولہ میں سوپور،پٹن اور بارہمولہ میں ہائر اسکینڈری اور کالج بند رہیں گے۔ اس دوران کشمیر یونیورسٹی جانب سے سوموار کو بی ایڈ کا پہلا پرچہ لئے جانے والا تھا جسے ملتوی کیاگیا ہے۔ جبکہ باقی پر چے ڈیٹ شیٹ کے عین مطابق لئے جائیں گے ۔