سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے حریت (گ) چیئر مین سید علی گیلانی کے پوتے، انیس الاسلام کے نام سمن جاری کرتے ہوئے اْنہیں ہدایت دی کہ وہ6مئی کو دلی میں ایجنسی کے سامنے پیش ہو جائیں ۔این آئی اے نے انیس الاسلام ولد الطاف احمد شاہ کے نام جمعہ کو تازہ سمن جاری کرتے ہوئے انہیں6مئی کو دلی میں ایجنسی کے ہیڈ آفس پر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے الطاف احمد شاہ کو مذکورہ ایجنسی نے پہلے ہی جولائی 2017میں گرفتار کیا ہے ، تب سے وہ دلی کے تہار جیل میں مقید ہیں۔