سرینگر// سید علی گیلانی کو میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ لے جایا گیا جہاں ان کے پیس میکر کے علاوہ یورولاجی چیک اپ کرایا گیا۔ گیلانی کے ہمراہ ان کے فرزند ڈاکٹر سید نسیم گیلانی بھی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے گیلانی کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے علاوہ الٹراساؤنڈ اور دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کرائے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آزادی پسند رہنما کئی عارضوں میں مبتلا ہیں اور وقفے وقفے سے ان کا میڈیکل چیک اپ کرایا جانا ضروری ہوتا ہے اور انہیں پیس میکر کے حوالے سے ہر تین ماہ بعد صورہ میں چیک اپ کرانا پڑتا ہے ۔ اس دوران گیلانی نے علیل محمد یٰسین ملک ،جو میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زیر علاج ہیں، کی بھی عیادت کی اور اس موقع پر ان کی صحت کے حوالے سے جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی۔