سرینگر//حریت ترجمان کے مطابق تنظیم کے چیرمین سید علی گیلانی کو ایک بار پھر نماز جمعہ ادا کرنے سے اپنی رہائش گاہ سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حریت ترجمان نے انتظامیہ کی اِس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما کو کم وبیش پچھلے 8برسوں سے نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور انہیں مسلسل خانہ نظربند کرکے ان کی رہائش گاہ پر سخت ترین پولیس پہرہ بٹھاتے ہوئے اِسے مستقل طور ایک جیل خانہ بنادیا گیا ہے۔