سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی اور تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے مشترکہ بیان میں حزب رہنما امتیاز عالم کی والدہ کے اسلام آباد پاکستان میں انتقال پر اپنے سخت رنج وغم کا اظہار کیا۔ قائدین نے مرحومہ کے حق میں جنت نشینی کی دُعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی نیک سیرت خاتون اور قربانیوں کا مجسمہ تھیں۔ اُن کا پورا خاندان رواں تحریک کے دوران انتہائی مصائب اور مشکلات کا شکار رہا۔ اُن کا ایک بیٹا اور خاوند بھی تحریک کے ابتدائی دور میں ہی تحریک آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرچُکے ہیں، جبکہ مرحومہ اور اس کے فرزند امتیاز ؑلم نے پاکستان ہجرت کی۔