سرینگر//وادی میں گھریلو سطح پر استعمال ہونے والے گیس سلینڈروں کی قیمتوں میں4فروری سے تبدیلی آگئی۔ لیگل میٹرولوجی محکمہ کی جانب سے کھانہ پکانے کے گیس میں نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے،جس کے تحت4 فروری سے ضلع سرینگر، بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ،کولگام،بانڈی پورہ اور گاندربل میں 14.2کلو گرام فی سیلنڈر کی قیمت تیل تیار کرنے والی کمپنیوں نے835روپے مقرر کی ہے،جبکہ ضلع کپوارہ میں اس کی قیمت852روپے ہوگی۔صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گیس سلنڈر کی حصولیابی سے قبل کھانا پکانے والی گیس کے’’ ڈلیوری بوائے‘‘ (گیس پہنچانے والے)سے وزن کی جانچ پڑتال کریں اور گیس کی قیمت سے متعلق رسید حاصل کریں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ، محکمہ ٹول فری نمبر 18001807114پر دفتری اوقات کے دوران رابطہ کیاجاسکتا ہے۔