سرینگر//لیگل میٹرولوجی محکمہ نے رسوئی گیس کی ہوم ڈیلوری کے دوران پیمانہ اور گیس لیک چیک کرنے والے آلہ نہ رکھنے کی پاداش میں ایک گیس ڈسٹربیوٹر پر5000روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔لیگل میٹرولوجی محکمہ کے ایک آفیسرکی سربراہی میں ٹیم نے شہر کے مضافات میں اچانک معاینہ کے دوران رسوئی گیس کی ہوم ڈیلوری کی ایک ووین کو روک لیا جس دوران ٹیم نے مذکورہ ووین میں گیس لیک چیک کرنے والا آلہ اور پیمانہ نہیں پایا اور جب اس بارے میں دیلوری بائی سے پوچھا گیا تو وہ ان آلات کے بغیر گیس سیلنڈر تقسیم کرتا پایا گیا ۔اس موقعہ پر ٹیم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گیس ڈسٹربیوٹر پر5000روپے کاعاید کیا گیا ۔ محکمہ لیگل میٹرولوجی نے تمام گیس ڈسٹربیوٹروں سے کہا ہے کہ وہ گیس کی ہوم ڈیلوری کے دوران صارفین کو گیس سلینڈر چیک کرکے دیں کہ آیا یہ کم وزنی یا ان میں گیس لیک نہ ہو