سرنکوٹ //سرنکوٹ میں رسوئی گیس سلینڈر کے دھماکے سے سات افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میںسے تین کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاہے ۔اتوار کی شام جوگی محلہ سرنکوٹ میں ایک زورسلینڈر دھماکہ ہوگیا جس کے فوری بعد تمام زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیاگیا جہاں سے تین کو جموں بھیج دیاگیاہے ۔ اس دوران بلاک میڈیکل افسر سرنکوٹ ڈاکٹر پرویز خان کی قیادت میں ڈاکٹروں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔بی ایم او نے بتایاکہ زخمیوں میںسے عابدہ کوثر زوجہ محمد ارشد ، سکینہ بیگم زوجہ محمد صدیق اور محمد صدیق ولد خادم حسین کو جموں منتقل کیاگیاہے جبکہ ناہیدکوثر زوجہ شوکت علی ، طیبہ دختر شوکت علی ، امروز احمد ولد شوکت علی اور آرزو دختر سکندر کا سرنکوٹ ہسپتال میں ہی علاج چل رہاہے ۔