سرینگر//سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے اکتوبرنومبر 2019کے لئے 11ویں جماعت انیول (ریگولر) کے سوالات کے پرچے سی بی ایس سی پیٹرن کے تحت ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک نوٹیفکیشن میں بورڈ نے کہا ہے کہ ہائر سیکنڈری امتحانات پارٹ فسٹ کے لئے کشمیر ڈویژن،جموںکے سرمائی زون اور لیہہ اورکرگل اضلاع میں تعلیمی سال 2019-20کی خاطر سی بی ایس ای کے تحت سوالات کے پرچے ترتیب دئے جائیں گے۔ری اپیر اورفیلیئر امیدواروں کے لئے سوالات پرچوں کے پرانے طریقہ کار کے تحت ہی ایک سال میں اینول 2018 کے نتائج کے بعد دو امتحانات لئے جائیں گے۔ناظم تعلیم کشمیر جی این ایتو نے کہا ہے کہ طلبأ کی یہ دیرینہ مانگ تھی کہ بورڈ آف سکول ایجوکیشن امتحانات میں سی بی ایس ای پیٹرن اختیار کیاجائے۔