سرینگر/جموں کشمیر سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجو کیشن نے بدھ کو کہا کہ گیارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان آج شام کیا جائے گا۔
بورڈ حکام نے کہا کہ یہ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر آج شام ساڑھے چھ بجے سے موجود ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس امتحان میں پاس ہونے والے اُمیدواروں کی شرح63فیصد ہے۔
حکام کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور62101 اُمیدوار شامل ہوئے تھے جن میں سے39406کامیاب قرار پائے ہیں۔
یہ امتحانات گذشتہ برس ماہ اکتوبر۔نومبر میں لئے گئے تھے۔