نئی دہلی/یو این آئی/مالی سال کے پہلے مہینے کے پہلے ہی دن مرکزی سرکار نے گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی قیمت میں 50روپے کا اضافہ کردیا ہے ۔ جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 350.50روپے بڑھائی گئی ۔جبکہ 19 کلو والے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 350.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔قیمت میں اضافہ کے بعد 19 کلو کا کمرشل سلنڈر اب دہلی میں 2119.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر 1103 روپے کا ہو گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ گھریلو سلنڈر کے داموں میں 8 ماہ بعد اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل گھریلو سلنڈر کے داموں میں یکم جولائی کو اضافہ دیکھا گیا تھا۔