جموں//کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے محکمہ بجلی نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ،گھروں میں ہی محفوظ رہیں اور اپنی بجلی بلیں آن لائین ادا کریں ۔ محکمہ نے صارفین پر زور دیا کہ وہ بلوں کی ادائیگی کیلئے آن لائن سہولیات سے استفادہ کریں۔محکمہ نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بجلی بل آن لائن موڈ کے ذریعے ویب سائیٹ https://billsahuliyat.jkpdd.net/ پر ادا کریں ۔ادھر پی ایچ ای محکمہ نے بھی لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ محکمہ نے صارفین پر زور دیا کہ وہ بلوں کی ادائیگی کیلئے آن لائن سہولیات سے استفادہ کریں۔ صارفین پانی کی بلیں ویب سائیٹ https://jkphedwaterbilling.com یا جے اینڈ کے واٹر بلنگ ایپ پر بھی جمع کروا سکتے ہیں ۔